جیکب آباد(رم نیوز)جعفر ایکسپریس کو اُس وقت حادثے کا سامنا کرنا پڑا جب جیکب آباد اور سلطان کوٹ کے درمیان ریلوے ٹریک پر دھماکہ ہوا۔ دھماکے کے نتیجے میں ٹرین کی تین بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔ریلوے ذرائع کے مطابق واقعہ صبح 10 بج کر 20 منٹ پر پیش آیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
ریسکیو ٹیمیں اور متعلقہ حکام جائے وقوعہ پر پہنچ چکے ہیں، جبکہ ریلوے ٹریک کی مرمت اور حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔