امریکہ کا پاکستان پر 19 فیصد، بھارت پر 25 فیصد ٹیرف نافذ

واشنگٹن(رم نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایگزیکٹو آرڈر کے تحت پاکستان کی برآمدات پر 19 فیصد اور بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد کر دیا۔دیگر ممالک میں کینیڈا، چین، بنگلہ دیش، ترکیہ، اسرائیل، جاپان اور سوئٹزرلینڈ سمیت 15 سے 40 فیصد تک ٹیرف نافذ کیا گیا ہے۔صدر ٹرمپ کے مطابق یہ اقدامات تجارتی مفادات اور مشاورت کی بنیاد پر کیے گئے۔یاد رہے، ایک روز قبل ہی پاکستان اور امریکہ کے درمیان تجارتی معاہدہ طے پایا تھا، جس کا مقصد دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری میں اضافہ ہے۔