چاول کی پیداوار میں انقلاب ۔۔۔۔۔ پنجاب یونیورسٹی اور ووہان یونیورسٹی کی مشترکہ ایجاد

لاہور(رم نیوز)پنجاب یونیورسٹی اور چین کی ووہان یونیورسٹی نے مشترکہ تحقیق سے نیا ہائبرڈ چاول کا بیج (PU786) تیار کر لیا ہے، جس سے فی ایکڑ پیداوار تین گنا بڑھ کر 140 من تک پہنچ گئی ہے۔

یہ بیج پاکستان میں تیار ہونے والا پہلا "ہانگ لیان" قسم کا ہائبرڈ چاول ہے۔ 10 سالہ تحقیق کے بعد تیار ہونے والا یہ بیج بیکٹیریائی بیماریوں، شدید گرمی اور کیڑوں کے خلاف مزاحم ہے۔

پاکستان ایگریکلچرل ریسرچ کونسل نے اس کی منظوری دے دی ہے جبکہ چاروں صوبوں میں تجربات کامیاب رہے۔ماہرین کے مطابق نئی قسم سے نہ صرف کسانوں کو زیادہ پیداوار ملے گی بلکہ ملکی سطح پر چاول کی پیداوار اور برآمدات میں بھی اضافہ ہوگا۔وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی کاکہنا ہے کہ نیا ہائبرڈ چاول پاکستان کے زرعی شعبے میں انقلاب ہے۔