ملک گیر تحریک چلانے کا عندیہ، سلمان اکرم راجہ کی عوام سے اپیل

پشاور (رم نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے ملک بھر میں تحریک چلانے کا اعلان کرتے ہوئے عوام سے حمایت کی اپیل کی ہے۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان جیل میں ثابت قدم ہیں اور 5 اگست کو ان کے قید کے دو سال مکمل ہو جائیں گے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ ان کے خلاف جھوٹے مقدمات بنائے جا رہے ہیں۔

سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ تحریک پاکستان کے پلیٹ فارم سے چلائی جائے گی اور پارٹی میں ورکرز کو ترجیح دی جائے گی، جبکہ ٹکٹ کی تقسیم میں پیسے کی مداخلت قبول نہیں کی جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ سیاسی کمیٹی نے چھ نشستوں کی منظوری دی ہے اور حالیہ سینیٹ انتخابات میں مشال یوسفزئی کا نام بھی عمران خان کی سفارش پر شامل کیا گیا تھا۔