کوئٹہ (رم نیوز) حکومت بلوچستان نے سکیورٹی وجوہات کی بنا پر 15 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔اعلامیے کے مطابق اس دوران اسلحے کی نمائش، ڈبل سواری، پانچ سے زائد افراد کے اجتماعات اور نقاب پوشی پر پابندی ہوگی۔ صوبے میں کالے شیشے والی گاڑیوں کی آمد و رفت بھی ممنوع ہوگی۔
انتظامیہ نے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی دھمکی دی ہے