پاک فوج میں جدید Z-10ME ہیلی کاپٹر کی شمولیت، ہر موسم میں نشانہ بنانے کی صلاحیت

راولپنڈی (رم نیوز)پاک فوج کی جنگی صلاحیت میں اضافہ کرتے ہوئے جدید ترین Z-10ME ہیلی کاپٹر کو شامل کر لیا گیا ہے جو ہر موسم اور رات کے کسی بھی وقت درست نشانہ لگا سکتا ہے۔فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ملتان گیریژن کا دورہ کیا اور مظفرگڑھ فائرنگ رینج میں اس جدید ہیلی کاپٹر کی فائرنگ کا مظاہرہ دیکھا۔ انہوں نے فوج کی مشترکہ ہتھیاروں کی حکمت عملی کو سراہا۔یہ ہیلی کاپٹر جدید ریڈار، الیکٹرانک وارفیئر اور نائٹ سٹرائیک کی صلاحیتوں سے لیس ہے، جو فضائی و زمینی اہداف کے خلاف فوج کی کارروائیوں کو مؤثر بنائے گا۔

فیلڈ مارشل نے قومی خودمختاری اور علاقائی سلامتی کے تحفظ کے لیے پاک فوج کے عزم کو دہرایا اور ہائبرڈ خطرات سے نمٹنے کے لیے قوم کی یکجہتی کی اہمیت پر زور دیا۔