ماسکو(رم نیوز) روس کے کورل جزائر میں 7.0 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا، جس کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کے بعد کمچٹکا کے تین اضلاع میں سونامی وارننگ جاری کی گئی، جو بعد میں واپس لے لی گئی۔
روسی میڈیا کے مطابق کمچٹکا میں واقع Krasheninnikov آتش فشاں 600 برس بعد پہلی مرتبہ پھٹ پڑا اور لاوا اگلنا شروع کر دیا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ آتش فشاں کا یہ عمل گزشتہ ہفتے آنے والے 8.8 شدت کے زلزلے سے منسلک ہو سکتا ہے، جس کے بعد روس سمیت کئی ممالک میں سونامی الرٹ جاری کیا گیا تھا۔