عازمین حج سے آج سے واجبات کی وصولی کا آغاز، درخواستیں بینکوں اور آن لائن جمع کروائیں

سلام آباد (رم نیوز)وزارت مذہبی امور نے اعلان کیا ہے کہ حج کے خواہشمند افراد سے آج سے حج واجبات کی وصولی شروع کر دی جائے گی۔ درخواستیں وزارت کے نامزد 14 بینکوں اور آن لائن پورٹل کے ذریعے جمع کروائی جا سکتی ہیں۔رجسٹرڈ عازمین سے پہلی قسط 4 سے 9 اگست تک وصول کی جائے گی، جبکہ نشستیں دستیاب ہونے پر 11 سے 16 اگست تک نئے درخواست دہندگان بھی حج کے لیے درخواست جمع کراسکیں گے۔

وزارت نے دوبارہ حج کرنے والوں پر پابندی ختم کر دی ہے اور عمر کی بالائی حد بھی ختم کر دی گئی ہے۔ تاہم یکم مارچ 2014 کے بعد پیدا ہونے والے بچے حج کے لیے درخواست نہیں دے سکیں گے۔ذرائع کے مطابق 38 سے 42 روزہ حج کے لیے کم از کم 5 لاکھ روپے اور 20 سے 25 روزہ مختصر حج کے لیے ساڑھے 5 لاکھ روپے کی پہلی قسط جمع کروانا ہوگی۔