گلگت (رم نیوز)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے ملاقات کی، جس میں حالیہ شدید بارشوں کے نتیجے میں پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال اور نقصانات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ملاقات میں گورنر مہدی شاہ نے وزیراعظم کو گلگت میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت اور امن و امان کی موجودہ صورتحال سے بھی آگاہ کیا۔ اس موقع پر بارشوں اور سیلاب کے باعث جاں بحق ہونے والے افراد کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔
وزیراعظم شہباز شریف اپنے دورۂ گلگت بلتستان کے دوران وزیراعلیٰ گلبر خان سے بھی ملاقات کریں گے، جبکہ متاثرہ خاندانوں میں امدادی رقوم کے چیک تقسیم کیے جائیں گے۔