صدر اور وزیراعظم کا یومِ استحصال کے موقع پر کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی

اسلام آباد(رم نیوز)یومِ استحصال کشمیر کے موقع پر صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم نے کشمیری عوام کے حق خودارادیت اور جدوجہد سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ بھارت کے یکطرفہ اقدامات سے کشمیری عوام کو اپنے وطن میں بے اختیار کمیونٹی بننے کا خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کے لیے مسئلہ کشمیر کا اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل ناگزیر ہے۔

وزیراعظم نے بھی کشمیریوں کے ساتھ پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کشمیری عوام کے جائز حقوق کے حصول تک اپنی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔