اسلام آباد(رم نیوز)یوم استحصال کشمیر کے موقع پر ایک خصوصی دستاویزی فلم جاری کی گئی ہے جس میں کشمیری عوام پر بھارت کے 77 سالہ مظالم کو پیش کیا گیا ہے۔فلم میں بھارتی حکومت کے آرٹیکل 370 کے خاتمے اور آبادیاتی تناسب میں تبدیلی کی کوششوں کو اجاگر کیا گیا ہے۔ ایک لاکھ سے زائد کشمیری شہید اور ہزاروں قید ہیں۔دستاویزی فلم میں کشمیری عوام کے حق خودارادیت کو بنیادی حق تسلیم کرتے ہوئے اقوام متحدہ اور عالمی تنظیموں سے اس مسئلے پر فوری توجہ کا مطالبہ کیا گیا ہے۔