اسلام آباد (رم نیوز)پاکستان نے یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے یوکرین-روس جنگ میں پاکستانیوں کی شرکت کے حوالے سے وضاحت طلب کر لی ہے۔دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ یوکرینی حکام نے کوئی ٹھوس ثبوت فراہم نہیں کیے اور نہ ہی باضابطہ آگاہ کیا، اس لیے پاکستان نے وضاحت کا مطالبہ کیا ہے۔ وزارت خارجہ نے واضح کیا کہ پاکستانی شہریوں کے ملوث ہونے کے الزامات بے بنیاد ہیں اور پاکستان اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت مسئلہ کا پرامن حل چاہتا ہے۔
صدر زیلنسکی نے چین، تاجکستان، ازبکستان، پاکستان اور دیگر ممالک کے کرائے کے سپاہیوں کے جنگ میں شامل ہونے کا الزام عائد کیا تھا، جسے متعلقہ ممالک نے رد کیا ہے۔