ڈھاکہ(رم نیوز) عبوری حکومت کے سربراہ اور نوبیل امن انعام یافتہ محمد یونس نے اعلان کیا ہے کہ بنگلہ دیش میں عام انتخابات فروری 2026 میں ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھا جائے گا تاکہ انتخابات رمضان سے پہلے کرائے جائیں۔ محمد یونس نے امید ظاہر کی کہ انتخابات میں خواتین اور نئے ووٹرز بھرپور حصہ لیں گے اور عبوری حکومت کا مقصد منتخب حکومت کو منتقل کرنا اور شفاف انتخابات کرانا ہے۔