امریکی خصوصی ایلچی سٹیو وٹکوف ماسکو پہنچ گئے

ماسکو(رم نیوز)امریکی خصوصی ایلچی سٹیو وٹکوف ماسکو پہنچ گئے، جہاں ان کا استقبال روس کے سرمایہ کاری ایلچی کیرل دمتریئیف نے کیا۔وٹکوف روسی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے، اور کریملن نے کہا ہے کہ صدر پیوٹن سے ملاقات ممکن ہے۔ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ اگر روس جمعے تک یوکرین میں جنگ بندی پر نہ آیا تو ماسکو پر نئی پابندیاں عائد کی جائیں گی، جن میں روسی تیل خریدنے والے ممالک بھارت اور چین بھی شامل ہیں۔