مصر فلسطینیوں کی جلا وطنی کی حمایت نہیں کرے گا:صدر السیسی

قاہرہ(رم نیوز)مصری صدر عبدالفتح السیسی نے کہا ہے کہ مصر فلسطینیوں کی جلا وطنی میں شریک نہیں ہوگا اور اس کی حمایت نہیں کرے گا۔انہوں نے غزہ میں اسرائیلی حملوں کو "بھوک اور تباہی کی جنگ" قرار دیا اور بتایا کہ رفح گزرگاہ پر امدادی سامان کی ترسیل میں رکاوٹ کے سبب 5 ہزار سے زائد امدادی ٹرک مصر میں رکے ہوئے ہیں۔صدر نے عالمی برادری کو پیغام دیا کہ مصر امدادی کوششوں میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے، بشرطیکہ اسرائیل رکاوٹ نہ بنے۔گذشتہ روز حملوں میں 74 فلسطینی شہید ہوئے، جن میں خوراک کے لیے قطار میں کھڑے 51 افراد شامل تھے۔