پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ کے باہر احتجاج کا اعلان کر دیا

اسلام آباد(رم نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سپریم کورٹ کے باہر احتجاج کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ذرائع کے مطابق پارلیمانی کمیٹی کے حالیہ اجلاس میں طے پایا کہ پارٹی کے اراکین پارلیمنٹ سپریم کورٹ کے باہر احتجاج کریں گے اور اس سلسلے میں حکمت عملی پر بھی غور کیا گیا۔