اسلام آباد (رم نیوز)پاکستان میں ماہِ اگست کے دوران یومِ آزادی کے موقع پر ایک ساتھ چار تعطیلات کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، جس کے باعث عوام کو طویل ویک اینڈ میسر آ سکتا ہے۔کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 14 اگست بروز جمعرات کو یومِ آزادی کے سلسلے میں ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی، جب کہ 15 اگست بروز جمعہ کو چہلم حضرت امام حسینؓ منایا جائے گا۔
چہلم کی تعطیل اگرچہ وفاقی سطح پر شامل نہیں، تاہم مختلف صوبوں میں مقامی سطح پر تعطیل دیے جانے کا امکان موجود ہے۔ گزشتہ برس کی طرح اس سال بھی راولپنڈی، کراچی اور بعض دیگر شہروں میں مقامی انتظامیہ کی جانب سے عام تعطیل کا اعلان متوقع ہے۔اگر 15 اگست کو چھٹی کا اعلان کیا جاتا ہے تو عوام کو جمعرات (14 اگست) سے اتوار (17 اگست) تک مسلسل چار دن کی تعطیلات مل سکتی ہیں، جسے شہری طویل ویک اینڈ کے طور پر منا سکیں گے۔
دریں اثنا، یومِ آزادی اور چہلم کے موقع پر امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانے کے لیے متعلقہ اداروں کو سیکیورٹی کے سخت اقدامات کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے