موسم کی خرابی، کراچی سے اسلام آباد کی پرواز فیصل آباد میں لینڈ

اسلام آباد (رم نیوز)موسم کی خرابی کے باعث کراچی سے اسلام آباد آنے والی ایک پرواز کو فیصل آباد ایئرپورٹ پر لینڈ کرنا پڑا، جبکہ ملک بھر میں فلائٹ آپریشن متاثر ہوا ہے۔اسلام آباد ایئرپورٹ پر موسم کی ناہمواری کے سبب 21 پروازوں کی آمد و روانگی میں تاخیر ہوئی، جبکہ ریاض، ابوظہبی، مسقط، باکو اور دوحہ سے آنے والی پروازوں کو بھی لینڈنگ میں دشواری کا سامنا رہا۔

کراچی سے لاہور کی پرواز ساڑھے چار گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوگی، جبکہ کراچی سے نجی ایئر لائن کی اسلام آباد کی پرواز میں دو گھنٹے کی تاخیر ہوئی ہے۔کوالالمپور سے لاہور کے لیے دو پروازیں منسوخ کر دی گئیں، اور لاہور ایئرپورٹ پر سات پروازوں کی آمد و روانگی میں ایک سے ساڑھے نو گھنٹے تک تاخیر ریکارڈ کی گئی ہے۔

محکمہ ہوا بازی نے مسافروں کو اپنے پرواز کے شیڈول کی تازہ ترین معلومات حاصل کرنے کی ہدایت کی ہے۔