مستونگ حملہ ملک کے امن پر حملہ، دشمن کے عزائم ناکام ہوں گے: سرفراز بگٹی

کوئٹہ (رم نیوز)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مستونگ میں بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ حملہ ملک کے امن اور استحکام پر حملہ ہے، دشمن کے عزائم کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور دشمن کو ہر محاذ پر جواب دیا جائے گا۔

سرفراز بگٹی نے کہا کہ پوری قوم شہداء کی مقروض ہے اور دہشتگردوں کو قانون کے مطابق عبرتناک سزا دی جائے گی۔ شہداء کے اہلخانہ کے ساتھ ہر ممکن تعاون کیا جائے گا اور انہیں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔