کوئٹہ (رم نیوز)بلوچستان میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کوئٹہ اور دیگر علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ سروس 31 اگست تک معطل رکھی جائے گی۔محکمہ داخلہ کے ذرائع نے تصدیق کی کہ دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے خطرات کی وجہ سے انٹرنیٹ سروس بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، تاہم ابھی تک اس کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری نہیں ہوا۔بلوچستان میں پہلے بھی دفعہ 144 نافذ ہے، جس میں ڈبل سواری، اسلحے کی نمائش اور بڑے اجتماعات پر پابندی عائد ہے۔
یہ اقدامات کالعدم بلوچ مسلح تنظیموں کی طرف سے اگست کے مہینے میں حملوں کے خدشات کے پیش نظر کیے جا رہے ہیں، جبکہ حالیہ دنوں میں پنجاب کے مسافروں کے قتل نے سیکیورٹی صورتحال کو مزید پیچیدہ کر دیا ہے۔