سوات میں زمرد کی کان بیٹھنے سے پھنسے چار مزدوروں کو بحفاظت نکال لیاگیا

سوات (رم نیوز)سوات کے علاقے ملوک آباد میں زمرد کی کان بیٹھنے کے باعث پھنسے چار مزدوروں کو ریسکیو 1122 کی ٹیم نے تقریباً آٹھ گھنٹے جاری رہنے والے ریسکیو آپریشن کے بعد بحفاظت نکال لیا ہے۔ریسکیو ترجمان بلال احمد فیضی کے مطابق مزدوروں کو تقریباً 900 فٹ گہرائی سے نکال کر فوری طبی امداد فراہم کی گئی اور انہیں قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا۔ریسکیو حکام نے کہا ہے کہ آپریشن کے دوران قریبی کانوں اور علاقوں سے بھی فوری مدد طلب کی گئی تاکہ ریسکیو کو مؤثر اور تیز تر بنایا جا سکے۔