غزہ پر اسرائیلی قبضے کا منصوبہ منظور، ہزاروں جانیں خطرے میں

مقبوضہ بیت المقدس(رم نیوز) اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق سکیورٹی کابینہ نے غزہ شہر پر قبضے کے منصوبے کی منظوری دے دی ہے۔ اس فیصلے کے بعد اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ کے رہائشیوں کو جبری انخلا کا حکم دے دیا ہے، جس سے بڑے پیمانے پر فوجی کارروائی کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔
حماس نے اسرائیلی قبضے کو مسترد کرتے ہوئے مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ اسرائیلی ملٹری چیف اور یرغمالیوں کے خاندانوں نے بھی اس اقدام پر تحفظات ظاہر کیے ہیں، جب کہ عالمی سطح پر اسرائیل کو مزید تنقید اور تنہائی کا سامنا ہو سکتا ہے۔غزہ میں جاری 22 ماہ کی جنگ کے دوران ہزاروں افراد جاں بحق، لاکھوں بے گھر اور انسانی بحران شدت اختیار کر چکا ہے۔ اسرائیل پہلے ہی غزہ کے تین چوتھائی حصے پر قابض ہے، اور تازہ فیصلے سے صورتحال مزید خراب ہونے کا اندیشہ ہے۔