وزیراعظم نے 201 یونٹس پر اضافی بجلی بل کا نوٹس لے لیا

اسلام آباد(رم نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے 201 یونٹس سے زائد بجلی استعمال پر اضافی بلوں کی شکایات کا نوٹس لے لیا۔ معاملے کا جائزہ لینے کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔کمیٹی پروٹیکٹڈ کیٹیگری کی حد 200 سے بڑھا کر 300 یونٹس تک کرنے سمیت دیگر تجاویز پر غور کرے گی۔ حکومت کا کہنا ہے کہ کم آمدنی والے صارفین کو ریلیف دینے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔