خیبرپختونخوا میں اعلیٰ تعلیمی اداروں میں مصنوعی ذہانت شامل کرنے کا فیصلہ

پشاور(رم نیوز)خیبرپختونخوا حکومت نے اعلیٰ تعلیمی اداروں میں مصنوعی ذہانت (AI) کو تعلیمی سرگرمیوں کا حصہ بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس حوالے سے انجینئرنگ یونیورسٹی مردان کے AI سینٹر کو صوبے میں مرکزی کردار سونپ دیا گیا ہے۔

محکمہ اعلیٰ تعلیم کی جانب سے وائس چانسلر یو ای ٹی مردان کو جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ یونیورسٹی صوبے میں AI ٹیکنالوجی کی سرگرمیوں کی قیادت کرے گی۔ اساتذہ اور طلبہ کے لیے تربیتی ورکشاپس کا انعقاد کیا جائے گا جبکہ تعلیمی اداروں میں AI ٹولز کی تیاری کو فروغ دیا جائے گا۔

مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ AI سے متعلق پروگرامز میں داخلے کے لیے طلبہ سے کم سے کم فیس لی جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ نوجوان اس جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کر سکیں۔