راجہ بشارت اور صنم جاوید کی عبوری ضمانتیں عدالت نے مسترد کر دیں

راولپنڈی(رم نیوز)انسداد دہشت گردی عدالت نے راجہ بشارت کے تین اور صنم جاوید کے دو مقدمات میں عبوری ضمانتیں خارج کر دی ہیں۔ عدالت نے میڈیکل سرٹیفکیٹس مسترد کر دیے اور کہا کہ ملزمان تفتیش میں تعاون نہیں کر رہے۔ پراسیکیوٹر کے دلائل پر عدالت نے ضمانتیں ختم کرنے کا فیصلہ سنایا۔