راولپنڈی (رم نیوز)سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت ملتوی کر دی گئی۔عدالتی ذرائع کے مطابق کیس کی سماعت آج اڈیالہ جیل میں اسپیشل جج سینٹرل اسلام آباد کی عدالت میں ہونا تھی، تاہم مقررہ سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کر دی گئی۔
عمران خان کے وکیل خالد یوسف چوہدری کو عدالتی عملے نے سماعت ملتوی ہونے سے متعلق باضابطہ طور پر آگاہ کیا۔کیس کی آئندہ تاریخ آج جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں جاری کی جائے گی۔