ژوب میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی(رم نیوز)سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع ژوب کے علاقے سمبازہ میں کارروائی کرتے ہوئے 3 بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 7 سے 9 اگست کے دوران جاری آپریشن میں اسلحہ، گولیاں اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دراندازی کی کوشش ناکام بنانے کے دوران اب تک مجموعی طور پر 50 دہشت گرد مارے جا چکے ہیں۔ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز ملکی سلامتی، سرحدوں کے دفاع اور امن و امان برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔