واشنگٹن(رم نیوز)امریکی محکمہ خارجہ نے کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) اور مجید بریگیڈ کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کر دیا ہے۔بی ایل اے نے 2024 میں کراچی ایئرپورٹ اور گوادر میں خودکش حملوں، اور 2025 میں جعفر ایکسپریس ہائی جیکنگ کی ذمہ داری قبول کی تھی، جس میں 31 افراد جاں بحق ہوئے۔امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ یہ اقدام دہشت گردوں کی مالی و لاجسٹک مدد روکنے کے لیے کیا گیا ہے اور فتنہ الہندوستان کے لیے بڑا دھچکا ہے۔