امریکہ اور چین نے اضافی ٹیرف 90 روز کے لیے مؤخر کر دیے

واشنگٹن / بیجنگ(رم نیوز)امریکہ اور چین نے ایک دوسرے کی مصنوعات پر 100 فیصد سے زائد اضافی ٹیرف کے نفاذ کو 90 دن کے لیے مؤخر کر دیا ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس معطلی کی توسیع کے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کیے، جبکہ چین نے بھی جوابی ٹیرف ملتوی کر دیے۔

فی الحال امریکہ چینی مصنوعات پر 145 فیصد اور چین امریکی مصنوعات پر 125 فیصد اضافی ٹیرف عائد نہیں کرے گا۔ تاہم موجودہ 30 اور 10 فیصد محصولات برقرار رہیں گے۔وائٹ ہاؤس کے مطابق اس فیصلے سے دونوں ممالک کو تجارتی مسائل پر مزید بات چیت کا موقع ملے گا۔