ٹرینیڈاڈ(رم نیوز)ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو تیسرے ون ڈے میں 202 رنز سے شکست دے کر 34 سال بعد سیریز اپنے نام کر لی۔ برائن لارا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فیصلہ کن میچ میں میزبان ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 294 رنز بنائے، کپتان شائے ہوپ 120 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
جواب میں پاکستان ٹیم صرف 92 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ جیڈن سلز نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے 6 وکٹیں حاصل کیں۔ شائے ہوپ میچ اور جیڈن سلز سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ ویسٹ انڈیز نے سیریز 1-2 سے جیت لی۔