واشنگٹن (رم نیوز)امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان انسداد دہشتگردی کے حوالے سے مذاکرات جاری ہیں، اور دونوں ممالک دہشتگردی کے خلاف تعاون کو مضبوط بنانے پر کام کر رہے ہیں۔
پریس بریفنگ میں انہوں نے کہا کہ امریکہ اور پاکستان نے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے مشترکہ وابستگی کا اعادہ کیا ہے اور باہمی تعاون بڑھانے کے لیے مختلف اقدامات پر غور جاری ہے۔ٹیمی بروس نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی قیادت کو سراہتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کو بڑھنے سے روکنے میں اہم کردار ادا کیا۔ امریکی قیادت نے سفارتی کوششوں سے خطے میں ممکنہ تنازع کو ٹالا۔
انہوں نے کہا کہ امریکا کے اعلیٰ حکام بشمول وزیر خارجہ مارکو روبیو اور نائب صدر وینس نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے اہم کردار ادا کیا ہے۔ترجمان نے مزید کہا کہ وزیر خارجہ روبیو اور روسی ہم منصب کے درمیان بھی رابطہ ہوا ہے، جس میں صدر ٹرمپ اور صدر پیوٹن کی ممکنہ ملاقات کی تیاریوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔