ناروے کا اہم فیصلہ: اسرائیل میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ختم کر دی گئی

اوسلو (رم نیوز)ناروے کے 2 ٹریلین ڈالر مالیت کے خودمختار سرمایہ کاری فنڈ نے اسرائیل میں اپنی تمام بیرونی سرمایہ کاری بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔اس فیصلے کے تحت 11 اسرائیلی کمپنیوں سمیت متعدد سرمایہ کاری منصوبے ختم کر دیے جائیں گے۔

رپورٹس کے مطابق، فنڈ نے ایک اسرائیلی جیٹ انجن گروپ میں بھی سرمایہ کاری کی تھی جو لڑاکا طیاروں کی مرمت اور اسرائیلی فضائیہ کو خدمات فراہم کرتا ہے۔فنڈ انتظامیہ نے کہا ہے کہ اب سرمایہ کاری صرف چند مخصوص اسرائیلی کمپنیوں تک محدود رہے گی جو اسٹاک مارکیٹ میں شامل ہیں۔