کوئٹہ (رم نیوز)سکیورٹی خدشات کے پیش نظر بلوچستان حکومت نے شام 5 بجے سے صبح 5 بجے تک صوبے میں پبلک ٹرانسپورٹ کی نقل و حرکت بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔سیکرٹری ٹرانسپورٹ کے مطابق پابندی کا اطلاق تمام شاہراہوں پر ہوگا، اور پابندی کی خلاف ورزی کرنے والی کمپنیوں کے روٹ پرمٹ منسوخ کر دیے جائیں گے۔یہ فیصلہ صوبائی سیکرٹری ٹرانسپورٹ محمد حیات کاکڑ کی زیر صدارت اجلاس میں محکمہ داخلہ کی ہدایات پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا۔