ملک بھر میں چہلم شہدائے کربلا، جلوس اور مجالس کا انعقاد

لاہور (رم نیوز) ملک بھر میں شہدائے کربلا کا چہلم مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے۔ لاہور، کراچی، پشاور اور کوئٹہ سمیت مختلف شہروں میں ذوالجناح اور علم کے جلوس نکالے جا رہے ہیں۔جلوسوں اور مجالس کی سیکیورٹی کے لیے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، ہزاروں پولیس اہلکار تعینات ہیں، کئی علاقوں میں موبائل فون سروس بند اور ڈبل سواری پر پابندی عائد ہے۔