باجوڑ میں کلاؤڈ برسٹ اور آسمانی بجلی گرنے سے 8 افراد جاں بحق، کئی لاپتہ

پشاور (رم نیوز) ضلع باجوڑ کی تحصیل سلارزئی میں آسمانی بجلی گرنے اور کلاؤڈ برسٹ کے باعث سیلابی ریلہ آ گیا، جس کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق، 4 زخمی اور 17 افراد لاپتہ ہو گئے۔ متعدد مکانات کو بھی شدید نقصان پہنچا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر امجد خان کی نگرانی میں جاری ہے، جبکہ مزید افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ادھر لوئر دیر کے علاقے سوری پاؤ میں مسلسل بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔ جاں بحق افراد میں خواتین اور بچے شامل ہیں، جبکہ دو زخمیوں کو تیمرگرہ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔