نئی دہلی (رم نیوز)پاکستان سمیت دنیا بھر میں کشمیری آج بھارت کا یوم آزادی یوم سیاہ کے طور پر منا رہے ہیں۔ کل جماعتی حریت کانفرنس نے مقبوضہ کشمیر میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال دی ہے تاکہ بھارتی ظلم و جبر کے خلاف احتجاج کیا جا سکے۔بھارتی فورسز نے احتجاج کو روکنے کے لیے کریک ڈاؤن کیا، متعدد نوجوان گرفتار اور انٹرنیٹ سروس معطل کر دی گئی۔ وادی میں بھارت مخالف نعرے اور پاکستانی پرچم آویزاں کیے جا رہے ہیں۔