لینڈ سلائیڈنگ کے خدشے پر آزادکشمیر میں تعلیمی سرگرمیاں معطل

مظفر آباد(رم نیوز) آزادکشمیر میں شدید بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے خطرے کے باعث 15 اور 16 اگست کو تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ اس حوالے سے محکمہ تعلیم نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔فیصلہ متاثرہ علاقوں میں شہریوں کی حفاظت اور ممکنہ نقصانات سے بچاؤ کے پیش نظر کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ حالیہ بارشوں سے مختلف علاقوں میں طغیانی اور تباہی کا سامنا ہے۔ نصیر آباد میں کلاؤڈ برسٹ سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق، جبکہ باغ، سماہنی اور بھمبر میں ندی نالوں میں سیلابی کیفیت ہے۔