نیویارک (رم نیوز)امریکی ملٹی نیشنل کمپنی ایمیزون کے بانی جیف بیزوس کی والدہ جیکی بیزوس 78 سال کی عمر میں چل بسیں۔جیف بیزوس نے بتایا کہ ان کی والدہ کو 2020 میں Lewy Body Dementia نامی بیماری ہوئی تھی جو سوچ، حرکت اور رویے کو متاثر کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے والد، بچے، پوتے اور دیگر رشتہ دار آخری لمحات میں ان کے ساتھ موجود تھے۔جیکی بیزوس کے پسماندگان میں شوہر مائیک بیزوس، بیٹے جیف اور مارک، بیٹی کرسٹینا، 11 پوتے اور ایک پڑپوتی شامل ہیں۔