گوجرانوالہ (رم نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب اور زرتاج گل کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری، جو 9 مئی کو ہونے والے جلاؤ گھیراؤ کیس میں دائر کی گئی تھی، گوجرانوالہ کی سیشن عدالت نے خارج کر دی۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شوکت کمال ڈار نے دونوں رہنماؤں کی درخواست کی سماعت کی، جبکہ عمر ایوب اور زرتاج گل عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ عدالت نے عدم پیشی کی وجہ سے ان کی حاضری معافی کی درخواست بھی مسترد کر دی۔یہ مقدمہ تھانہ کینٹ میں درج کیا گیا ہے، جس میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے الزامات شامل ہیں۔