اسلام آباد(رم نیوز)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاک چین دوستی مثالی ہے اور دونوں ممالک ہر مشکل میں ایک دوسرے کے شانہ بشانہ رہے ہیں۔یہ بات انہوں نے چینی گارمنٹس کمپنی چیلنج فیشن گروپ کے وفد سے ملاقات کے دوران کہی۔ وزیر اعظم نے چینی کمپنی کی پاکستان میں سرمایہ کاری اور خصوصی اقتصادی زون کے قیام کے فیصلے کو سراہا اور متعلقہ اداروں کو مکمل تعاون فراہم کرنے کی ہدایت دی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان چین کے ساتھ صنعتی تعاون بڑھانے کا خواہاں ہے اور جلد بزنس ٹو بزنس کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا۔
پاک چین دوستی دنیا میں منفرد ہے، وزیر اعظم شہباز شریف
