خیبرپختونخوا میں بادل پھٹنے سے 43 افراد جاں بحق

پشاور (رم نیوز)خیبرپختونخوا کے اضلاع بٹگرام، باجوڑ، مانسہرہ اور لوئر دیر میں بادل پھٹنے، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے مختلف واقعات میں 43 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہو گئے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق جاں بحق افراد میں مرد، خواتین اور بچے شامل ہیں، جبکہ کئی افراد لاپتا ہیں۔ سب سے زیادہ نقصان بٹگرام اور باجوڑ میں ہوا جہاں کئی گھر اور پل تباہ ہو گئے، ریسکیو کارروائیاں جاری ہیں۔وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے متاثرہ علاقوں میں ہنگامی اقدامات اور امدادی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کی ہے