واشنگٹن/نئی دہلی(رم نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انڈیا کو خبردار کیا ہے کہ روسی تیل اور اسلحہ کی خریداری بند نہ کرنے پر مزید محصولات عائد کیے جائیں گے۔رواں ماہ امریکہ انڈیا پر پہلے ہی 50 فیصد تک ٹیرف لگا چکا ہے، جس سے انڈین برآمدات متاثر ہو رہی ہیں۔ ماہرین کے مطابق یہ دباؤ صرف تجارتی نہیں بلکہ سیاسی بھی ہے، جبکہ پاکستان کو بھی انڈیا پر دباؤ ڈالنے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔انڈیا نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ سستا روسی تیل اس کی توانائی ضروریات کے لیے ناگزیر ہے، جبکہ دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ روسی ہتھیاروں پر انحصار فوری ختم کرنا ممکن نہیں۔