سرینگر (رم نیوز)انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر میں کلاؤڈ برسٹ کے باعث شدید طغیانی سے کٹھوعہ میں 7 افراد جاں بحق اور 11 زخمی ہو گئے۔ضلع کشتواڑ میں جمعے کو آنے والے سیلابی ریلے سے ہلاکتوں کی تعداد 62 ہو گئی ہے، جبکہ 70 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر ہندو یاتری شامل ہیں۔بارشوں کے پیش نظر جموں کے تمام اضلاع میں تعلیمی ادارے بند کر دیے گئے ہیں اور سرحدی علاقوں میں ایڈوائزری جاری کر دی گئی ہے۔