کراچی (رم نیوز)شہر قائد میں موسلا دھار بارش کے باعث جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن متاثر ہوا ہے، جس کے باعث متعدد پروازیں تاخیر کا شکار ہو گئی ہیں۔
کراچی میں بارش کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر، پی آئی اے اور فلائی جناح کی پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔ایئرسیال کی اسلام آباد جانے والی پرواز تاحال روانہ نہیں ہو سکی، جبکہ پی آئی اے کی کراچی سے لاہور پرواز PK-302 مقررہ وقت سے آدھا گھنٹہ تاخیر سے روانہ ہوئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا سلسلہ مزید جاری رہنے کا امکان ہے، جس کے سبب فلائٹ آپریشن میں مزید خلل پڑ سکتا ہے۔