واٹس ایپ پر مس کال کے دلچسپ فیچر کی آزمائش، وائس میل جیسے پیغامات کی سہولت

کیلیفورنیا(رم نیوز)واٹس ایپ نے مس کالز کے بعد فوری آڈیو پیغامات بھیجنے کے لیے ایک نئے فیچر کی آزمائش شروع کر دی ہے، جو وائس میل جیسا کام کرے گا۔ اگر کال کرنے والا شخص جواب نہ دے، تو ایپ میں ’ریکارڈ وائس میسج‘ کا شارٹ کٹ بٹن دکھائی دے گا، جس سے صارف فوراً آڈیو پیغام بھیج سکے گا۔ یہ فیچر کالنگ انٹرفیس اور چیٹ ونڈو دونوں پر دستیاب ہوگا، اور مس کال کے فوراً بعد پیغام بھیجنا آسان تر بنائے گا۔