لاہور (رم نیوز)سیلاب اور بارشوں کے باعث ہنگامی صورتحال کے پیش نظر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر لاہور، قصور، سیالکوٹ، فیصل آباد، نارووال، سرگودھا اور اوکاڑہ میں ضلعی انتظامیہ کے لیے فوج طلب کی گئی ہے۔
فوج کی تعیناتی کے لیے محکمہ داخلہ نے وفاق کو مراسلہ بھیج دیا ہے، جبکہ ریسکیو 1122، پولیس، سول ڈیفنس اور پی ڈی ایم اے پہلے سے امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ حکومت پنجاب سیلابی صورتحال کو مسلسل مانیٹر کر رہی ہے