پنجاب میں سیلابی صورتحال: پاک فوج کا ریسکیو آپریشن جاری، سیکڑوں افراد محفوظ مقام پر منتقل

لاہور(رم نیوز)پنجاب کے چھ اضلاع میں سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پاک فوج ریسکیو اور ریلیف آپریشن میں مصروف ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق لاہور، فیصل آباد، اوکاڑہ، قصور، سیالکوٹ اور نارووال میں گزشتہ شب سے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

ریسکیو آپریشن کے دوران سیکڑوں افراد، ان کا سامان اور مویشی محفوظ مقامات پر منتقل کیے گئے، جبکہ متاثرین کے لیے امدادی کیمپ قائم کر دیے گئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج اس مشکل وقت میں عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔ واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے سیلابی خطرات کے پیش نظر سول انتظامیہ کی مدد کے لیے فوج کو طلب کیا تھا۔