سٹاک مارکیٹ کی صورتحال کیا ہے؟

کراچی (رم نیوز)پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی مثبت رجحان برقرار رہا اور ہنڈرڈ انڈیکس میں 600 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔ انڈیکس آج 147,903 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا، جو گزشتہ روز کے بند ہونے والے 147,343 پوائنٹس سے بہتر ہے۔