سنی اتحاد کونسل کے ارکان کی نااہلی پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج

پشاور(رم نیوز)سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا سمیت پانچ ارکان نے الیکشن کمیشن کی جانب سے نااہلی کے فیصلے کو پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔درخواست گزاروں کا مؤقف ہے کہ سزا غیر موجودگی میں سنائی گئی اور اپیلوں کا انتظار کیے بغیر نااہل قرار دیا گیا۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔