افغانستان میں زلزلے کی تباہی: 600 سے زائد اموات، سینکڑوں زخمی

کابل (رم نیوز)افغانستان کے صوبہ ننگرہار میں 6.2 شدت کے زلزلے سے 600 سے زائد افراد جاں بحق اور سینکڑوں زخمی ہو گئے۔ زلزلے کا مرکز جلال آباد کے قریب تھا اور اس کی گہرائی 8 کلومیٹر تھی۔ضلع نورگل میں متعدد گاؤں مٹی تلے دب گئے ہیں، جس سے مزید جانی نقصان کا خدشہ ہے۔ طالبان حکومت نے امدادی کارروائیاں تیز کر دی ہیں اور متاثرہ علاقوں میں ٹیمیں روانہ کر دی ہیں۔پاکستان کے مختلف شہروں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔